عراق

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے وکیل حجۃ الاسلام عبد الحکیم الصافی وفات پاگئے

شیعیت نیوز:آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اہل بصرہ کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بن عبد الحکیم الصافی طاب ثراہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے

آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اہل بصرہ کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بن عبد الحکیم الصافی طاب ثراہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اہل بصرہ کو حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید علی بن عبد الحکیم الصافی طاب ثراہ کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے آیت اللہ سیستانی کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اور بروز اتوار 15 رجب 1442 ہجری بمطابق 28 فروری 2021 ء کو قضاءِ الہی سے وفات پا گئے۔

یہ بھی پڑھیں : قرآن مجید سے متعلق شیعہ عقیدہ

آیت اللہ سیستانی دام ظلہ کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے:

بسم الله الرحمن الرحيم

انا لله وانا اليہ راجعون

مکرم ومعزز اہلیان بصرہ
السلام عليکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

ہمیں جلیل القدرعالم سيد علی بن سيد عبد الحکيم صافی طاب ثراہ کی وفات کی باعث دکھ و افسوس خبر موصول ہوئی ہے، کہ جنہوں نے دین حنیف کی شریعت کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کر دی۔ اللہ تعالٰی انھیں محسنین کی سی جزاءِ خیر عطا فرمائے۔

ہم آپ سب کو، مرحوم کے مکرم خانوادہ کو، تمام مومنین کو اور اس کے تمام چاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت و رضوان میں جگہ عنایت فرمائے اور انہیں محمد وآل محمد کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وسکون سے نوازے۔

ولا حول ولا قوۃ الا بالله العلی العظيم

متعلقہ مضامین

Back to top button