مشرق وسطی

شام میں امریکہ کا نیا کھیل، دہشت گردوں کو ملی الشدادی پناہ گاہ

شیعیت نیوز: شام میں امریکہ کی جانب سے دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت بدستور جاری ہے۔ امریکی فوجیوں نے داعشی قیدیوں کو الشدادی چھاؤنی منتقل کر دیا ۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام کے مقامی ذرائع نے داعش کے 10 دہشت گردوں کو صوبہ دیر الزور میں امریکہ کی ایک چھاؤنی میں منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے۔

صوبہ الحسکہ کے مقامی ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ امریکی فوجیوں کے دو ہیلی کاپٹروں سے داعش کے 10 دہشت گردوں کو الشدادی چھاؤنی سے دیر الزور صوبے کے صحرائی علاقے منتقل کیا گیا۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق داعش کے یہ دہشت گرد کرد میلیشیا کے زیر کنٹرول الصناعۃ الثانویہ جیل میں قید تھے جن کو الشدادی چھاؤنی منتقل کیا گیا۔

شامی خبر رساں ایجنسی نے لکھا کہ داعش کے ان دہشت گردوں کی منتقلی کا مقصد، شامی فوج اور عام شہریوں پر حملے اور اپنے اہداف کے لئے ان کا استعمال کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی فوج نے صیہونی دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنادیا

دوسری جانب شام میں روسی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق شام کے صوبے الحسکہ میں ترکی کے زیر انتظام علاقے میں روس کے فوجی اڈے المباقر کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

شام میں انسانی حقوق کی آبزورویٹری گروپ المرصد کا دعویٰ ہے کہ روسی ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے ایک اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ادھر روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام میں الحسکہ صوبے کے دو دیہاتوں قاسمیہ اور ریحانیہ میں روس کے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی ہے۔ تاہم بیان میں ہلاکتوں کا ذکر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button