دنیا

فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کو فوری طور پر بند کیا جائے، اقوام متحدہ

شیعیت نیوز: اقوام متحدہ نے صیہونی حکومت سے فلسطینیوں کے عمارتوں اور مکانات کی مسماری کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رائے الیوم اخبار کی رپورٹ مقبوضہ فلسطین کے علاقوں میں انسانی ہم آہنگی کرنے والے فلین ہیسٹنگز نے شمال مغرب میں حمصۃ البقیعۃ کے علاقے کا دورہ کیا اور صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نے فروری کے شروع سے ہی فلسطینیوں کے گھروں ، خیموں اور ملکیتوں کو تباہ یا ضبط کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیسٹنگز نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری کی اسرائیلی کاروائیوں کو روکنے کے لئے بار بار درخواستوں کے باوجود ، حکومت کے اہلکاروں نے مویشیوں کے لئے تمام خیمے ، پانی کے ٹینک اور چارہ ضبط کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر امریکی حملہ، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے متنبہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات ، جس کا مقصد فلسطینی باشندوں کو ان جگہوں سے نقل مکانی کرنے کے لئے مجبورکرنا ہے اس سے جبری نقل مکانی کا اصل خطرہ لاحق ہے۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ یہ ضروری تھا کہ اسرائیلی حکام فوری طور پر فلسطینیوں کے گھروں اور ان کے مکانات کی مسماری کرنے سے باز رہیں اور انسانی بنیادوں پر ایجنسیوں کو انہیں پناہ ، پانی اور کھانا مہیا کرنے کی اجازت دیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے واضح کیا ہے کہ سفید فاموں کا تسلط اب ایک عالمی خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

روئٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ سفید فاموں کے تسلط کا مسئلہ بہت تیزی کے ساتھ دنیا میں پھیل رہا ہے جو پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ اب نیو نازیزم تحریک بھی ایک ديگر شدید خطرہ ہے جو سفید فاموں کے تسلط کے ساتھ پھیلتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شامی وزارت خارجہ کی شام کے سرحدی علاقوں پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کی مذمت

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق سفید فاموں کی اولویت کا نظریہ اور نیو نازیزم تحریک، دہشت گردی سے بھی بڑھ کر خطرناک ہے۔

انہوں نے کسی ملک کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ خطرناک نظریات اس وقت کچھ ممالک کے اندر قومی خطرے میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان انتہا پسند نظریات نے حمایت حاصل کرنے کے لئے کورونا بحران کا سوء استفادہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ کچھ ممالک کے حکام نے کورونا وائرس سے مقابلے کے بہانے اپنے مخالفین کی سرکوبی کے لئے سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button