عراق

امریکہ کے پاس عراق سے نکلنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں، عراقی حزب اللہ

شیعیت نیوز: عراقی حزب اللہ (عصائب اہل الحق ) نے کہا ہے کہ عراق میں امن و امان اس وقت برقرار ہو سکتا ہے کہ جب اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا ہو۔

عراقی حزب اللہ (عصائب اہل الحق ) کے سیکریٹری جنرل قیس الخزعلی نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی جانب سے حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نئی حکومت کا یہ اقدام اور دشمنانہ پالیسی در اصل غاصب صیہونی حکومت کی خدمت اور عراقی عوام کا خون بہانے کے دائرے میں ہے۔

قیس الخزعلی نے کہا کہ عراق میں امن و امان اس وقت برقرار ہو سکتا ہے کہ جب اس ملک سے امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کا انخلا ہو اور عراقی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ ہے۔

واضح رہے کہ کل دہشت گرد امریکہ کے جنگی طیاروں نے عراق اور شام کے سرحدی علاقے البوکمال اور القائم میں ایک گھر اور ایک اور مقام پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 30 افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کی بمبار کشتیاں صیہونی حکومت کے لیے ایک نئی پریشانی

دوسری جانب امریکی عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یہ حملہ عراقی کردستان میں امریکی فوجی اڈے پر کیے جانے والےراکٹ حملوں کے جواب میں امریکی صدر جو بائیڈن کے براہ راست احکامات پر کیا گیا،راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئےتھے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں کے ذریعہ نشانہ بننے والی اس عمارت کو امریکی فورسز پر حملہ کرنے کے لئے استعمال کیا گیا تھا،تاہم ممکنہ نقصانات کی اطلاع نہیں ہے۔

امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے ایک بیان جاری کیا جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ اس نے صدر بائیڈن کے حکم پر مشرقی شام میں ایرانی پراکسی فورسز کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے،ان حملوں میں عراقی کردستان کے علاقے میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں ملوث گروہوں کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ امریکی صدر امریکی افواج کی مدد اور حفاظت سے دریغ نہیں کرتے ہیں،اس حملے کا مقصد مشرقی شام اور عراق میں تناؤ اور خطرات کو کم کرنا ہے،ان حملوں سے عراق اور شام کے درمیان ایک سرحدی گزرگاہ پر متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں جو کتائب حزب اللہ اورکتائب سید الشہدا کے استعمال میں تھیں ۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر ، جس کو سینٹکام کے نام سے جانا جاتا ہے ، اس نے بھی شام اور عراق کی سرحد پر گذشتہ رات امریکی حملے کے بارے میں اپنے ٹویٹر پیج پر ایک بیان شائع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکی فوجیوں کو جمعرات کی شام امریکی صدر جو بائیڈن نے حکم دیا تھاجس کے بعد انہوں نے مشرقی شام میں بنیادی ڈھانچے کے خلاف فضائی حملے کیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button