عراق

مغربی بغداد میں داعش کا ’’ بغداد ٹائیگر ‘‘ کے نام سے مشہور دہشت گرد گرفتار

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں بغداد ٹائیگر نامی داعش کے ایک اہم دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی انٹیلی جنس سروس نے بغداد کے مغرب میں بغداد ٹائیگر کے نام سے جانے والے بم ھماکے کرنے کے ذمہ دار ایک داعشی دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

عراقی انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی انٹیلی جنس سروس نے مغربی بغداد کے علاقے ابو غریب میں حیرت انگیز کاروائی کے دوران بغداد ٹائیگر کے نام سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دہشت گرد احمد عبداللہ سوید کا پوتا تھا جو داعش کے رہنماؤں میں سے ایک تھا اور اس علاقے میں بم دھماکو کا ذمہ دار تھا جسے داعش ’’جنوبی صوبہ‘‘ کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ عراق کے ٹھکانوں پر امریکہ کے جنگی طیاروں کی بمباری، ایک شخص شہید

عراق سے موصولہ دیگر خبروں میں ، عراقی وزیر داخلہ عثمان الغانمی اور عراقی قومی سلامتی ایجنسی کے سربراہ ، عبد الغنی الاسدی نے ناصریہ کے سومر ہیڈکوارٹر میں سکیورٹی افسران اور عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم سکیورٹی میٹنگ کی۔

ایک عراقی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی وزیر داخلہ اور اسدی نے صوبہ کے دارالحکومت ناصریہ میں حالیہ جھڑپوں جن میں متعدد افراد زخمی ہونے کے بعدذی قار کے شیخوں اور بزرگوں اور صوبہ کے سکیورٹی کمانڈروں سے ملاقات کی ۔

دوسری جانب عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملک کے صوبے ذی قار میں ہونے والے تصادم میں کئی مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے۔

السومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ذی قار میں ہونے والے پر تشدد واقعات کا دائرہ اب ناصریہ کے اہم پل الزیتون تک پھیل گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں ہونے والی جھڑپوں میں اب تک 62 افراد زخمی ہوئے۔

در ایں اثناء عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے گورنر کی تبدیلی کے مطالبے پر ایک حکم کے ذریعے سیف الحجیمی کو نیا گورنر نامزد کیا ہے۔

گزشتہ مہینوں کے دوران بھی صوبہ ذی قار میں عوامی مظاہرے ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button