دنیا

ایکواڈور کی 3 جیلوں میں فسادات کے نتیجے میں 75 قیدی ہلاک

شیعیت نیوز: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کی تین جیلوں میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں کم از کم 75 قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ تین مختلف جیلوں میں مخالف گروہوں کے درمیان فسادات ہوئے جس کے باعث درجنوں افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق قیدیوں کو فائرنگ کر کے اور چاقوؤں کی مدد سے ہلاک کیا گیا، فسادات میں 75 قیدیوں کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ایکواڈور کی جیل ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جیلوں میں دو جرائم پیشہ مخالف گروہوں کے درمیان لیڈر شپ کا تنازع فسادات کا باعث بنا۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا قہر کے مقابلے میں بے بس بائیڈن حکومت کی ہدایت پر امریکی پرچم سرنگوں

ایکواڈور کے ڈائریکٹر جیل کے مطابق ایکواڈور کے شہروں کوئنکا، گویاقوئیل اور لاٹاکنگا میں پیر کو پھوٹنے والے ان فسادات پر 800 سے زائد پولیس اہلکاروں نے جیلوں میں ہونے والے فسادات پر قابو پا کر امن و امان کی صورتحال کو بحال کیا اور اس دوران متعدد پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کے 2 گروپوں کی جانب سے قیادت کے معاملے پر ہنگامہ آرائی ہوئی، جبکہ جیلوں میں تلاشی لینے اور ہتھیار برآمد کرنے کے بعد فسادات کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایکواڈور میں 50 جیل ہیں جن میں 38 ہزار قیدی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے وکلا کی جانب سے ٹرمپ کی ٹیکس ادائیگیوں کو خفیہ رکھنےکی درخواست کی گئی تھی جسے امریکی سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد استغاثہ کے وکلا کو ٹرمپ کے مبینہ ٹیکس فراڈ کے لیے مطلوب دستاویزات تک رسائی حاصل ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلاف مبینہ مالی فراڈ کی تحقیقات کو طویل عرصے سے جاری وچ ہنٹنگ قرار دے چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button