دنیا

ہمارے ملک میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز ہورہا ہے، ڈاکٹر انتھونی فوکی

شیعیت نیوز: سینئر امریکی متعدی امراض کے ماہر انتھونی فوکی نے ایم ایس این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن میں نسلی امتیاز بہت پریشان کن ہے۔

انتھونی فوکی نے مزید کہاکہ پریشان کن اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ریاستہائے متحدہ کی سفید فام آبادی کو کسی دوسرے رنگ والے شخص کے مقابلے میں کورونا ویکسین زیادہ ملی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے بارے میں شائع اعدادوشمار کے نتائج جنہوں نے اب تک کورونا ویکسین وصول کی ہے انتہائی پریشان کن ہیں،اگرچہ نسلی اقلیتوں کے مابین ویکسین کے خلاف مزاحمت کا ایک قابل فہم احساس موجود ہے لیکن یہ ضروری ہے کہ ہم انہیں فعال طور پر ویکسین تک رسائی کے قابل بنائیں۔

امریکی متعدی امراض کے ماہر کاکہنا ہے کہ جو بائیڈن کی حکومت نے فعال طور پر ان علاقوں میں حفاظتی ٹیکوں کے مراکز کو بڑھانے کی کوشش کی ہے جہاں اقلیتیں آباد ہیں۔

یاد رے کہ بیماریوں پر قابو پانے اور روک تھام کے امریکی مراکز کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سفید فام لوگوں کے مقابلے میں سیاہ فاموں کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان تین گنا زیادہ ہے اور گوروں کے مقابلہ کالوں کے اس مرض سےمرنے کا امکان دو برابر ہے ۔

یاد رہے کہ پوری دنیا کو انسانیت اور جمہوریت کے لمبے لمبے لکچرز دینے والے امریکہ کی اپنی یہ حالت ہے کہ ایک بیماری سے بچنے کے لیے ویکسین لگانے میں بھی نسلی امتیاز برتا جاتا ہے کیونکہ ان کی نظر میں سفید فاموں کے علاوہ کسی کو جینے کا حق نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ امریکی پولیس آفیسر سیاہ فام نوجوان کا گلا دبا کر جان سے مار دیتا ہے اور عالمی برادری کو ٹس سے مس نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی آواز بلند ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود میں کھلبلی، سعودی شاہی محل کے اندر ہائی الرٹ

دوسری جانب امریکہ میں عالمی وبا کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق کورونا سے مرنے والوں کی یاد میں تقریب کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، صدر جوبائیڈن کورونا سے مرنے والوں کے لیے یادگاری تقریب سے خطاب کریں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر، ان کی اہلیہ اور نائب صدر کمالا ہیرس مرنے والوں کی یاد میں منعقد کی جانے والی تقریب میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس کے باعث 11 کروڑ 19 لاکھ 96 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 27 لاکھ 78 ہزار 165 اموات بھی ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔

صرف امریکہ میں 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ دوسرا نمبر برازیل کا ہے جہاں 2 لاکھ 46 ہزار 560 اور بھارت میں اب تک ایک لاکھ 56 ہزار 418 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button