مشرق وسطی

شام کے علاقے الحسکہ میں امریکہ سے وابستہ 8 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امریکہ سے وابستہ 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

شام سے شائع ہونے والے اخبار الوطن کی رپورٹ کے مطابق شام کے علاقے الحسکہ میں چیک پوسٹوں اور گاڑی پر ہونے والے حملوں میں امریکہ سے وابستہ شامی ڈیموکریٹک دہشت گرد گروہ (قسد) کے 8 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملے کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جمال خاشقجی کے قتل کے مسئلے میں امریکی انٹلیجنس کمیونیٹی کی رپورٹ منظر عام پر

دوسری جانب روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شام میں اسکے فوجیوں نے اپنے ایک مرکز پر ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان کہا ہے کہ شام کے صوبے لاذقیہ میں واقع "حمیمیم ائیربیس” پر دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ حملہ جس میں راکٹ اور میزائیل استعمال کئے گئے۔ تاہم روس کے دفاعی سسٹم کے فعال ہوجانے کے سبب یہ حملہ ناکام ہوگیا۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ یہ حملہ ادلب میں موجود ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں اور مسلح عناصر کے زيرقبضہ علاقوں سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button