اہم ترین خبریںپاکستان
سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، کوئٹہ میں ایف سی اہلکار شہید
ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی آواز دور دور تک سنی گئی

شیعیت نیوز: ملک دشمن سعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا حملہ ، کوئٹہ میں مغربی بائی پاس پر دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار شہید ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق مغربی بائی پاس پر ہونے والے دھماکے کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کے چار اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مایہ ناز ماہر امراض چشم شہید ڈاکٹر علی حیدر اور انکے کمسن فرزند مرتضیٰ حیدر کو بچھڑے8برس بیت گئے
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ نے متعلقہ حکام سے واقعہ کی 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔