مشرق وسطی

سعودی عرب کی حمایت میں داعش کا انصار اللہ یمن کے خلاف اعلانِ جنگ

شیعیت نیوز: دہشت گرد تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے ایک بیان جاری کر کے یمن میں مصروف جنگ میں سعودی عرب کی حمایت اور انصار اللہ یمن کے ساتھ اعلان جنگ کر دیا ہے۔

دہشت گرد ٹولے داعش نے یمن پر ’’ولایت صنعا‘‘ کے عنوان سے حکومت کے خواب دیکھتے ہوئے یمن کے حوثیوں کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق یمن میں حاضر داعشی دہشت گردوں نے ایک بیان جاری کر کے صوبہ مآرب کےالکسارہ علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کے ساتھ جنگ کی خبر دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے انصار اللہ یمن کے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی ایک محاذ آرائی میں انہیں جانی نقصان پہونچایا ہے۔

ساتھ ہی بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے یمنی فورسز کے دو فوجی اڈوں پر بھی اپنا قبضہ جما لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی میڈیا میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی تقریر کی وسیع گونج

حالیہ دنوں میں یمنی ذرائع ابلاغ نے صنعا حکومت کے ساتھ مقابلہ آرائی کے لئے مآرب صوبے میں دہشت گرد ٹولوں داعش اور القاعدہ کے کمانڈروں کی موجودگی کی خبر دی تھی۔

ابھی تک انصار اللہ یمن کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے تاہم یمن میں سرگرم سعودی اتحاد، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد ٹولوں کی مدد سے صنعا کی عوامی حکومت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے اور اسی تناظر میں اُس نے یمن میں اپنے علاقائی اور غیر علاقائی اتحادیوں کی مدد سے مذکورہ دہشت گرد تکفیری ٹولوں کو سرگرم کرنے کی کوشش کی ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد ٹولے داعش کو عراق اور شام میں منہ کی کھانی پڑی ہے اور عراق اور شامات پر دولت اسلامیہ کا خواب دیکھنے والوں کو جب عراق و شام اپنی قتل گاہ نظر آئے تو یمن کا رخ کیا یقینا یمن بھی داعش اور القاعدہ کی قتل گاہ ہو گا اور حوثی شیعہ انہیں وہاں بھی ناکوں چنے چبوائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button