بحرینی جمعیت الوفاق کی انقلاب کے اہداف کے حصول کے لئے پرامن راہوں پر تاکید

شیعیت نیوز: بحرینی جمعیت الوفاق نے اس ملک کے جانبدارانہ اور آمرانہ سیاسی نظام پر تنقید کرتے ہوئے انقلاب کے اہداف کے حصول اور وسیع البنیاد نظام کے قیام کی جانب آگے بڑھنے پر زور دیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی جمعیت الوفاق نے اتوار کی رات چودہ فروری کو انقلابی تحریک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں تاکید کی کہ بحرینی عوام کی دس سالہ استقامت و پائیداری ، جاں فشانی و قربانی اور اپنے جائز حقوق کا مطالبہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس انقلاب کی بنیادیں اور عناصر ایک ایسے مضبوط ، انصاف پسند اور عدالت محورملک کی تشکیل کی صلاحیت رکھتے ہیں جو استحکام ، قومی اتفاق رائے اور توسیع و ترقی کے لئے جیتا جاگتا آئیڈیل بن سکے۔
بحرینی جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں کہا کہ بحرین کی عوامی تحریک اعلی اہداف اور اسلامی اصولوں کی حامل ہے اور اس پر یقین بھی رکھتی ہے اور وہ وطن ، اس کے اقدار اور عالمی امنگوں کے دائرے میں کام کرتی ہے اور اسے تمام بین الاقوامی قوانین کی حمایت و تائید بھی حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عراق: اصحاب الکہف کی جانب سے موصل میں ترک فوج پر میزائل حملہ
الوفاق بحرین کے بیان میں آیا ہے کہ بحرین کے عوام نے جو راستہ چنا ہے وہ تمام انسانی اقدار کے ساتھ پرامن طور طریقوں اور وسائل کے استعمال کا حامل ہے اور طاقت کا اصلی و حقیقی سرچشمہ عوام کو سمجھتا ہے اور عوام کو قومی اتفاق رائے اور مشارکت کے ساتھ اپنے سیاسی مستقبل کو رقم کرنے کا حق حاصل ہونا چاہئے۔
بحرین کی الوفاق پارٹی نے زور دے کر کہا کہ اس ملک کے عوام ایسے سیاسی نظام کے خواہاں ہیں جس میں پوری قوم شریک ہو، جو ظلم و ستم کو ختم کردے، سرمایے اور آزادی بیان کا تحفظ کرے، بھائی چارہ اور امن و استحکام قائم کرے اور قومی اقتدار اعلی کی حفاظت کے ساتھ ہی شہریوں کے لئے رفاہ و آسائش کا سامان فراہم کرے ۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی: خلیجی یہود برادری کے لیے الگ عدالت بنانا چاہتے ہیں
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے امور انجام دینے میں من مانی ، یکجانبہ پسندی اور بحرانی صورت حال کا تسلسل آل خلیفہ کو مزید اسٹریٹیجک غلطیوں کی جانب لے جارہا ہے کہ جو دباؤ اور بنیادی تبدیلی و اصلاحات کی ضرورت پر اصرار کو بڑھاتا ہے۔
بحرینی جمعیت الوفاق نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بحرینی چاہتے ہیں کہ کامیابی ، امن ، پیشرفت اور ترقی سب کے لئے ہو اور اس میں کامیابی ان سبھی بحرینیوں کی کامیابی ہے جو چاہتے ہیں کہ ظلم و تشدد کے بجائے ، مفاہمت اور گفتگو کا ماحول ہو اور یہی سب کے درمیان اتفاق و یکجہتی کا راز ہے ۔