دنیا

مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو ساڑھے 4 سو ارب کا ٹیکہ لگا دیا

شیعیت نیوز: مودی حکومت نے اپنی ہی ایئر فورس کو 45 ہزار 696 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔ بی جے پی کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کو 6.25 بلین ڈالر کے ٹھیکے سے نوازا اور تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ پہلے دن ہی ان جہازوں کو ان کی تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔ تیجا جہاز ہندوستانی MIG-21 جہازوں کے نعم البدل کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں، کیونکہ 1970 ء کے بعد سے MIG-21کے حا دثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری اپنی غیر معیاری پیداوار اور دہائیوں پر محیط اپنی مسلسل نا کامیوں اور نا اہلیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں بد نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سامراء میں خود کش کارروائی سے قبل 21 داعشی اپنے ہی ہاتھوں ہلاک

دنیا میں خود کو چین کا متبادل اور مقابل متعارف کروانے والا ملک 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔ مگ-21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ تیجا جہازوں کو متعارف کرایا گیا لیکن اب تک 60 فیصد تیجا گراؤنڈ ہو چکے ہیں۔

مودی حکومت اور بھارتی ائیر فورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس پروجیکٹ کی ناکامی کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی سب سے بڑی آئیل فیلڈ پر امریکی ہوائی اڈے کی تعمیر

دوسری جانب بھارت میں دو دن تک کورونا کے نئے کیسز 10 ہزار سے زائد رہنے کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ کیس ایک بار پھر کم ہو کر نو ہزار کے قریب آگئے اور اسی دوران کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار سے زائد رہی، جس کی وجہ سے فعال کیسز میں بڑی گراوٹ درج کی گئی اور فعال کیسز 1.25 فیصد رہ گئے۔دریں اثنا ملک میں اب تک 75 لاکھ 5 ہزار 10 افراد کو کوڈ 19 کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9309 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ آٹھ لاکھ 80 ہزار 603 ہوگئی ہے۔ اس دوران 15858 مریض صحتیاب ہوئے جس کے ساتھ ہی کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 89 ہزار 230 ہوگئی ہے۔ وہیں فعال کیسز 6636 کم ہو کر135926 رہ گئے۔ اس دوران 87 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 55 ہزار 447 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں شفایابی کی شرح 97.32، فعال کیسز کی شرح 1.25 اور شرح اموات 1.43 فیصد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button