عراق

عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف حشد الشعبی کی کارروائی

شیعیت نیوز: عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے نینوا میں داعش دہشت گرد گروہ کے باقی بچے عناصر کے خلاف نئی کارروائی انجام دی ہے۔

بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق میں دشت نینوا کے علاقے میں حشد الشعبی کی یہ کاروائی داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے ممکنہ حملوں کی روک تھام کی غرض سے انجام پائی ہے۔

عراق کے صوبے نینوا میں بدر تنظیم کے ایک عہدیدار ابو زینب الطائی نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے جوانوں کی تعیناتی اور عراقی شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ ان کے تعاون کی بدولت اس صوبے کی سیکورٹی کی صورت حال اطمینان بخش ہے۔

دریں اثنا عراقی فوجی اہلکاروں نے شمالی صوبے کرکوک میں ایک کاروائی کرتے ہوئے دہشت گرد عناصر کے ٹھکانوں کو تباہ اور کئی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جبکہ بھاری مقدار میں ان کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں ’’قوم سعودی نظام کا خاتمہ چاہتی ہے‘‘ ہیش ٹیگ ٹرینڈ

دوسری جانب عراق کے صوبے کرکوک میں ایک دہشت گردانہ حملے میں متعدد پولیس اہلکار جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہيں۔

عراق کے شمالی صوبے کرکوک میں ایک دہشت گردانہ حملے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس ٹیم کو جوابی کاروائی کا موقع نہیں مل سکا۔

شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ’’داقوق سٹی‘‘ کے نواحی علاقے ’’عرب کوئی‘‘ میں پیش آیا۔ اس حملے کو داعش کی باقیات کا کام بتایا جاتا ہے جو کرکوک صوبے میں تھوڑے تھوڑے عرصے بعد اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائيوں میں عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بناتے رہتے ہيں۔

عراقی سیکورٹی فورسز صوبہ کرکوک ميں اب تک بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ متعدد سرکردہ عناصر کو ہلاک کر چکی ہیں۔

واضح رہے کہ نومبر دو ہزار سترہ میں عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی باضابطہ شکست کے اعلان کے باوجود اس گروہ کے کچھ عناصر، عراق کے بعض علاقوں میں روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملہ کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button