عراق

ہمارے پاس امریکیوں کو نکالنے کے لیے اور بھی راستے ہیں، ابو علی البصری

شیعیت نیوز: حشد الشعبی تنظیم کے نائب چیف آف اسٹاف ابو علی البصری نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کیا جانا چاہئے اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے حشد نے بہت سے شہدا کی قربانی دی ہے۔

المعلومہ نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ عراقی عوامی تنظیم حشد الشعبی کے نائب چیف آف اسٹاف ابو علی البصری نے امریکی فوجیوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے بے دخل کرنے کا فیصلہ بنیادی طور پر عراقی عوام کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر امریکی افواج عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی تو ان افواج کو بے دخل کرنے کے لئے نئے منصوبے بنائیں گے۔

حشد الشعبی نے مزید کہا کہ عراق مسائل کا سامنا کر رہا ہے اور اس کے سیاست دان مختلف انداز میں سوچتے ہیں لیکن ان میں سے بیشتر امریکی فوجیوں کو ملک سے انخلا کرنے کے منصوبے کی حمایت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی سے 7ماہ قبل لاپتہ جھنگ کے رہائشی شیعہ عزادار بہاولپورمیں بازیاب

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاسی دھڑوں کے مفادات کے لئے عراق میں امریکی موجودگی کی ضرورت ہے اور اسی وجہ سے وہ غیر ملکی افواج کو رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ابو علی البصری نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے پر مبنی حشد الشعبی کا فیصلہ واضح اور مضبوط ہے یہی وجہ ہے کہ ان قوتوں کا مقابلہ کرنے کے لئےحشد الشعبی کو آئے دن شہید دینا پڑتے ہیں۔

حشد الشعبی کے عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر نئی امریکی انتظامیہ عراق کی حکمرانی کا احترام کرتی ہے اور اپنی افواج سے دستبرداری کرتی ہے تو مساوات ضرور بدلے گی۔

یاد ہے کہ امریکہ داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک میں داخل ہوا تھا جبکہ زمینی حقائق بتلاتے ہیں کہ امریکی افواج نے یہاں نہ صرف یہ کہ داعش کا مقابلہ نہیں کیا بلکہ ان کے لیے سہلوت کاری کے فرائض انجام دیے اور جبکہ عراقی حکومت انھیں واپس جانے کے لیے مسودہ بھی پاس کر چکی ہے لیکن امریکی اپنی غیر قانونی موجودگی پر اڑے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button