اسرائیل: حیفا شہر میں کیمیکل مواد کے کارخانے کے نزدیک شدید دھماکہ

05 فروری, 2021 12:52

شیعیت نیوز: میڈیا ذرائع نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع حیفا شہر میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دینے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری طرف کینیڈین تنظیم نے حکومت سےاسرائیل کو ڈرون طیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ نے حیفا شہر میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

جیروسلم پوسٹ نے جمعرات کی رات اسرائیل کے ٹیلیویژن چینل-12 کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حیفا شہر کے کیمیکل مواد کے کارخانے کے نزدیک شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔

اسرائیل کا یہ اخبار شہر کے مقامی باشندوں کے حوالے سے لکھتا ہے کہ دھماکے نے ان کو حیران و پریشان کر دیا کیونکہ صیہونی حکام اور پیٹروکیمکل سائٹ کے عہدیداروں نے اس سے پہلے انہیں اس بارے میں اطلاع نہیں دی تھی۔

جیروسلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کا دھماکہ یہاں ہو چکا ہے، چونکہ یہ علاقہ حیفا کے آبادی والے علاقے کے مرکز میں واقع ہے اسی لئے دسیوں ہزار زندگیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ پیٹروکیمیکل سائٹ میں ہوا جس کی وجہ سے مقامی باشندوں کی تشویش میں اضافہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فضائی حدود کی بندش، بنیامن نیتن یاہو کا دورہ متحدہ عرب امارات اور بحرین ملتوی

دوسری جانب انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک کینیڈین ادارے نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ڈرون طیاروں کی ڈیل منسوخ کرے کیونکہ اسرائیل ان ڈرون طیاروں کی مدد سے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کرتا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق انسانی حقوق گروپ کینیڈین مڈل گروپ برائے امن وانصاف( CJPME)کی طرف سے جاری ایک بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ڈرون طیاروں کی ڈیل روک دے۔

تنظیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پوسٹ ایک بیان میں‌لکھا ہے کہ فلسطینیوں پر بمباری کے بعد حکومت اسرائیل کو طیاروں کی فروخت روک دے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر بم باری کے بعد صہیونی ریاست کو ڈرون طیاروں کی فراہمی کا کوئی جواز نہیں بچا ہے۔

خیال رہے کہ کینیڈا اور اسرائیل کے درمیان ڈرون طیاروں کے حوالے سے 30 کروڑ 60 لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کی ڈیل طے پائی تھی جس میں ملک میں قائم دوسری بڑی کمپنی Elbit Systemsکے تیار کرہ ڈرون طیارے اسرائیل کو فراہم کیے جائیں گے۔

کینیڈین انسانی حقوق گروپ کے مطابق اسرائیل نے کینیڈا کو ’’ہیرمز 900‘‘اور ’’سول آبزرویٹری‘‘ نامی ڈرون طیاروں کی خریداری کی درخواست کی تھی۔ اسرائیل ان طیاروں‌کو سنہ 2014ء کی غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ میں بمباری کے لیے استعمال کرچکا ہے۔رپورٹ کے مطابق سنہ 2014ء کو اسرائیل نے ڈرون طیاروں کے ذریعے بمباری کرکے غزہ میں 164 بچوں کو شہید کیا تھا۔

9:16 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔