یمن

یمن کے عوام صدر بائیڈن کے فریب میں آنے والے نہیں، محمد علی حوثی

شیعیت نیوز: صنعا نے جنگ یمن کے حوالے سے امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اُن کے بہکاوے میں آنے والے نہیں ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی حوثی نے یمن کے خلاف جنگ کی حمایت ختم کئے جانے سے متعلق امریکی دعوے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یمنی ان باتوں سے دھوکہ کھانے والے نہیں ہیں۔

محمد علی حوثی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں دوٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ کسی بھی ایسے اقدام پر توجہ نہیں دی جا سکتی جو یمن کے محاصرے کے خاتمے پر منتج نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کی باتوں سے ہرگز فریب نہیں دیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کی داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

امریکہ کی سیکورٹی کونسل کے ایک سینئر رکن جیک سولیوان نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ صدر بائیڈن یمن کے خلاف جارحیت کی حمایت سے دستبردار ہو جائيں گے جس سے خود یہ بات روشن ہو جاتی ہے کہ اب تک امریکہ، یمن میں جاری سعودی عرب کی بہیمانہ جارحیت کی بھرپور حمایت کرتا رہا ہے۔

سعودی عرب نے اپنے عرب و غیر عرب اتحادیوں کے ساتھ مل کر عرب دنیا کے انتہائی غریب ملک یمن کو چھ سال سے اپنی بہیمانہ جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکہ اور دیگر مغربی ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی جبکہ دسیوں لاکھ یمنی بے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button