گلگت بلتستان کے طلبہ کو ان کے بنیادی اور آئینی حق سے محروم کرنا تعلیم دشمنی کے مترادف ہیں، عارف الجانی

30 جنوری, 2021 10:32

شیعیت نیوز:  مرکزی صدر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عارف حسین الجانی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے طلبہ کو ان کے بنیادی اور آئینی حق سے محروم کرنا تعلیم دشمنی کے مترادف ہیں، ہم تعلیمی اداروں میں گلگت بلتستان کے طالبہ کا کوٹہ کم کرنے کیخلاف گلگت بلتستان کےطلبہ کیساتھ کھڑے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹیفکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے اور طلبہ کو ان کے بنیادی حق سے محروم نہ کیا جائے۔

مرکزی صدر نے کہا کہ بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان کےطلبہ کے میڈیکل کالجز میں کوٹہ کو کم کرنے کے معاملہ کو ہر پلیٹ فارم سے اُجاگر کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شام وعراق سے پاکسان واپس آنے والے داعشی دہشت گردوں کی مسلکی شناخت ظاہر کی جائے،پیر معصوم شاہ

لاہور میں طلبہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے میڈیکل کالجز میں گلگت بلتستان کےطلبہ کیلئے مختص نشستوں کی تعداد میں کمی کرنا افسوسناک اور شرمناک فعل ہے جس کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی ریکنگ میڈیکل کالجز میں گلگت بلتستان کےطلبہ کیلئے مخصوص نشستوں کو تین گنا کم کر دیا گیا ہے، حکومت کے اس اقدام کے بعد طلبہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا کم سن فلسطینی بچے کو بجلی کے جھٹکوں سے اذیتیں دینے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو قیام پاکستان سے آئین سے محروم رکھا گیا اور صوبہ بھر میں جامعات نہیں بنائی گئیں، موجودہ حکومت نے حالیہ الیکشن کمپین کے دوران تعلیمی مسائل حل کرنے کے وعدے کیے تھے لیکن پنجاب میں ہمارے ہونہار طلبہ کو ان کے حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

1:45 صبح مارچ 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔