اہم ترین خبریںدنیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے نزدیک بم دھماکہ

دہلی پولیس کے مطابق عبدالکلام روڈ پر بھارتی معیاری وقت کے مطابق پانچ بجکر پانچ منٹ پر یہ دھماکہ ہوا۔

شیعیت نیوز: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکہ۔بھارتی دارالحکومت میں ہونے والے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔قریب کھڑی گاڑیوں کے شیشے چکنا چور ہونے کی اطلاعات۔

یہ بھی پڑھیں: مکانات اور طبی مراکز کی مسماری نے فلسطینی گاؤں کی آبادی کی زندگی خطرے میں ڈال دی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کم شدت والے بارودی مواد سے ہوا۔بھارت و اسرائیل کے مابین مکمل تعلقات قائم کرنے کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر دھماکہ کیا گیا۔دہلی پولیس کے مطابق عبدالکلام روڈ پر بھارتی معیاری وقت کے مطابق پانچ بجکر پانچ منٹ پر یہ دھماکہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے سانحہ شکارپور کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی، 3پیدل ریلیوں کی شرکت کا 5واں سال

ٹائمر ڈیوائس کے ساتھ بارودی مواد کو فٹ پاتھ کی طرف جھاڑیوں میں چھپایا گیا۔جب دھماکہ ہوا تو اس وقت بھارتی ایوان صدر راشٹرپتی بھون کے قریب وجے چوک پر سالانہ بھارتی فوجی پریڈ بھی ہورہی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button