اہم ترین خبریںپاکستان

پاکستان کو انتہائی مطلوب تکفیری وہابی دہشت گرد منگل باغ افغانستان میں واصل جہنم

حکومت نے منگل باغ کی سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی تھی جبکہ ان کے دیگر تین ساتھیوں سیفور قبیلہ سپاہ ، عدنان قبیلہ بر قمبرخیل اور واحد قبیلہ شلوبرقمبر خیل کو پکڑنے میں معاونت کرنے پر بیس بیس لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔

شیعیت نیوز: پاکستان کو انتہائی مطلوب سعودی نواز کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا تکفیری وہابی سربراہ منگل باغ آفریدی افغانستان میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں منگل باغ اور اس کے تین ساتھی مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مکانات اور طبی مراکز کی مسماری نے فلسطینی گاؤں کی آبادی کی زندگی خطرے میں ڈال دی

رپورٹس کے مطابق ننگرہار کے گورنر نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ کمانڈر منگل باغ آفریدی اس کا گروپ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان سے وابستہ رہا ہے۔

اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ اور ان کے چار ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں معاونت پر لاکھوں روپے کے انعامات کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے سانحہ شکارپور کی چھٹی برسی کل منائی جائے گی، 3پیدل ریلیوں کی شرکت کا 5واں سال

حکومت نے منگل باغ کی سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر کی تھی جبکہ ان کے دیگر تین ساتھیوں سیفور قبیلہ سپاہ ، عدنان قبیلہ بر قمبرخیل اور واحد قبیلہ شلوبرقمبر خیل کو پکڑنے میں معاونت کرنے پر بیس بیس لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button