فلسطینی اسلامی کاؤنسل نے اسرائیلی ابراہام اکارڈ کے خلاف فتوی جاری کردیا
شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس سے جاری فتوے میں مسلمانوں سمیت عربوں کو تاکید کی گئی کہ وہ اس اصطلاح کو مسترد کردیں۔ اسرائیل نے چار عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کے معاہدے کو ابراہام اکارڈ یعنی ابراہیمی معاہدے کا عنوان دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، پولیس کی بڑی کاروائی ،ملک دشمن دیوبندی دہشت گرد تنظیم کالعدم TTPکے 3 دہشت گرد گرفتار
فلسطینی اسلامی ادارے نے اسے فلسطینی کاز، مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کے خلاف قرار دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ فلسطین کا غاصب و ناجائز قابض اسرائیل اس اصطلاح کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے۔ مسلمانوں اور عربوں کو اس سے دور رہنا چاہیے۔







