اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی، پولیس کی بڑی کاروائی ،ملک دشمن دیوبندی دہشت گرد تنظیم کالعدم TTPکے 3 دہشت گرد گرفتار

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

شیعیت نیوز: کراچی میں پولیس کی اہم کاروائی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب ملک دشمن دیوبندی دہشت گرد تنظیم کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشت گرد گرفتار ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے۔

یہ بھی پڑھیں: عراقی فوج اور حشد الشعبی کا داعش کے خلاف مشترکہ آپریشن ،7 ٹھکانے تباہ 3 دہشت گرد گرفتار

ایس پی کلفٹن کے مطابق ایس ڈی پی او درخشاں اور ایس ایچ او ڈیفنس کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس پی کلفٹن نے بتایا کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کومبنگ آپریشن کے دوران قیوم آباد ڈی ایریا سے کی گئی، ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک ایوان بم اور راؤنڈز سمیت 3 پستول برآمد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر ذراعت کاظم میثم کاقومی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ، گلگت بلتستان میں بھی زرعی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button