دنیا

اٹلی کے وزیراعظم گوئسیپ کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر مستعفی ہوگئے

شیعیت نیوز: اٹلی کے وزیراعظم گوئسیپ کونٹے کورونا وبا پر قابو پانے میں ناکامی پر عوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ویراعظم گوئسیپ کونٹے نے کورونا وبا پر ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر سرجیو ماتا ریلا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تاہم صدر نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کا فیصلہ دو میں متوقع ہے۔

اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا وبا کے خلاف غیر مؤثر پالیسی اختیار کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ 85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔

مظاہرین نے وزیراعظم گوئسیپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس سے اُن کی کمزور اتحادی حکومت کے استحکام میں مشکلات بڑھ گئی تھیں اور دو روز قبل ہی صدر نے حکومت کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : چين کا امریکہ کو نئی سرد جنگ سے باز رہنے کا انتباہ

صدر کی واضح ہدایت کے باوجود وزیراعظم اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہے اور سینیٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے جس کے بعد اُن کے پاس گھر جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔

ایک بیان میں مستعفی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مضبوط اور عوامی مفاد میں فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہوگی۔

واضح رہے کہ اٹلی میں اب تک کورونا سے 83 ہزار 157 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جو یورپ میں دوسرے اور دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 24 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

اطالوی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ کیسز کی روزانہ کی تعداد 8 ہزار 824 سے بڑھ کر 10 ہزار 497 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 2 لاکھ 54 ہزار 70 ٹیسٹ کیے گئے تھے جبکہ اس سے ایک روز قبل ایک لاکھ 58 ہزار 674 ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button