ریحان اعظمی کا انتقال قومی سانحہ ہے،قوم ایک گراں قدر علمی شخصیت سے محروم ہو گئی،ایم ڈبلیوایم

26 جنوری, 2021 12:41

شیعیت نیوز: عالمی شہرت یافتہ شاعر اہل بیت ؑ اور نوحہ نگار ڈاکٹر ریحان اعظمیٰ کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے کہاکہ ریحان اعظمی کا انتقال قومی سانحہ ہے،قوم ایک گراں قدر علمی شخصیت سے محروم ہو گئی۔

انہوں نے کہاکہ ریحان اعظمی علم و ادب کے ایک عہد کا نام ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا،ریحان اعظمی کے انتقال پر اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ان کا انتقال ملک کے علمی و ادبی حلقوں کےلیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبول ترین نوحوں کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ہم عصر شعراء اہلبیت میں نمایاں مقام پایا اورصنف نوحہ نگاری کو نئی جہت بخشی، عارف الجانی

علامہ محمّد صادق جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن نے اپنے بیان میں کہاکہ ریحان اعظمی سرمایہ ملت تھے ۔ان کے انتقال پر پوری قوم سوگوار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف عرب- اسرائیل اتحاد بنانے کی کوشش، نیتن یاہو کا دورہ امارات

ان کامزیدکہنا تھا کہ پاکستانی شعراء میں ریحان اعظمی وہ قدآورشخصیت تھے جنہوں نے مدح اہلبیتؑ میں سب سے زیادہ لکھا ان کی ساری زندگی مدح اہلبیت اطہارؑ میں بسر ہوئی۔

11:08 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top