مقبول ترین نوحوں کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ہم عصر شعراء اہلبیت میں نمایاں مقام پایا اورصنف نوحہ نگاری کو نئی جہت بخشی، عارف الجانی

26 جنوری, 2021 12:20

شیعیت نیوز: نہ رو زینب نہ رو نوحہ سمیت ہزاروں نوحوں کے خالق ادیب اور صحافی ڈاکٹر ریحان اعظمی انتقال کرگئے۔ریحانِ عزا کے انتقال پُرملال کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اُن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر ریحان اعظمی کی مرثیہ نگاری میں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے چار دہائیوں تک نوجوان نسل کو اہلبیت کے غم سے شاعری کی صورت میں آشنا کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نامور یوٹیوبرز، بلاگرز اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حضرات کی علامہ راجہ ناصرعباس کے وژن کی تعریف

مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مقبول ترین نوحوں کے خالق ڈاکٹر ریحان اعظمی نے ہم عصر شعراء اہلبیت میں نمایاں مقام پایا اورصنف نوحہ نگاری کو نئی جہت بخشی ۔ان کے لکھے ہوئے کلام ہمیں کربلا والوں کی یاد دلاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ریحان اعظمی جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

مرحوم ڈاکٹر ریحان اعظمی کے کلام کی خوشبو تاابد ہ ہرسو پھیلتی رہے گی ۔مرحوم کی نوحہ خوانی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

8:55 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top