اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان میں اسرائیلی فنڈزکی براہِ راست منتقلی کا حیران کن انکشاف،اداروں میں کھلبلی

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پانچ شہریوں کو اسرائیل سے براہ راست رقم منتقل ہوئی ہے۔

شیعیت نیوز: پاکستان کے شہر لاہور میں غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے براہ ِ راست بھیجی گئی غیر قانونی رقوم کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین پر قابض غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے پاکستان کے شہر لاہور میں رہنے والے پاکستانی شہریوں کو رقوم کی منتقلی کی گئی ہے۔

ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پانچ شہریوں کو اسرائیل سے براہ راست رقم منتقل ہوئی ہے۔ رقم کی منتقلی ویسٹرن یونین سروس کے ذریعہ کی گئی ہے۔ رقم وصول کرنے والے پاکستانی شہریوں نے اسرائیل سے منتقل کی گئی رقم محکمہ ڈاک کے دفاتر میں موجود ویسٹرن یونین کی سروس سے وصول کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی ملحد سیاسی جماعت HDPکے رہنما ملعون زمان دہقان زادہ کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

دوسری جانب حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیل سے پاکستان براہ راست رقم منتقلی کے معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھا جا رہاہے اور حکومت پاکستان نے محکمہ ڈاک سمیت تمام اداروں کوایک مراسلہ جاری کیا ہے تا کہ مستقبل میں اسرائیل سے مزید رقم کی منتقلی کے معاملہ کو روکا جائے۔

یہ بات یاد رہے کہ پاکستان اپنے قیام سے ہی فلسطین کے ساتھ ہے اور اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اسرائیل کو وجود کو فلسطین پر غاصبانہ تصور کرتا ہے۔حالیہ دنوں پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بحث شروع کی گئی تھی تاہم اسی دوران لاہور میں اسرائیل سے منتقل ہونے والی رقم نے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے ہیں۔دوسری جانب رقم وصول کرنے والے پانچ پاکستانی شہریوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button