دنیا

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر کو ئی اندر کا فرد حملہ کرسکتا ہے، نیشنل گارڈ کی اسکریننگ

شیعیت نیوز: امریکی سیکورٹی فورسز کو خدشہ ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر کو ئی اندر کا فرد حملہ کرسکتا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر ایف بی آئی نے کیپٹل ہل پر تعینات 25 ہزار نیشنل گارڈز کی سکریننگ کے عمل کا آغاز کردیا ہے۔

حکام کو خدشہ ہے کہ اندر کا ہی کوئی فرد جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر حملہ کرسکتا ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے والے چند بلوائیوں کا سیکورٹی ایجنسی سے بھی تعلق تھا۔

امریکہ کے منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری پر سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے حملے کے انتباہ کے بعد ایف بی آئی نے نیشنل گارڈ کے تمام اہلکاروں کی اسکریننگ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ کی ملحد سیاسی جماعت HDPکے رہنما ملعون زمان دہقان زادہ کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

امریکی فوجی حکام نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کی ہی جانب سے حملوں کے خدشات کے پیش نظر ایف بی آئی، تقریب حلف برداری کی حفاظت کے لیے واشنگٹن آنے والے نیشنل گارڈ کے تمام پچیس ہزار اہلکاروں کو اسکریننگ کر رہی ہے۔

نیشنل گارڈ کے پچیس ہزار کے قریب اہلکاروں کو امریکہ بھر سے واشنگٹن بھیجا گیا ہے اور یہ تعداد اب تک ہونے والی تقاریب حلف برداری کی حفاظت کے لیے تعینات کیے جانے والے سیکورٹی اہلکاروں کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چین سے مقابلے کیلئے امریکہ بھارت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، امریکی دستاویز

دوسری جانب امریکی وزارت جنگ کے اعلی ترین سول افسر رایان مک کارتھی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکورٹی حکام پوٹینشنل خطرات کے حوالے سے پوری آگاہ اور چوکسی کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے تمام فوجی افسران سے کہا ہے کہ وہ تقریب حلف برداری والے روز کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی روک تھام کے لیے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ٹرمپ کے حامیوں اور سفید فام نسلی برتری کے حامی انتہا پسند گروہوں کی جانب سے ملک کی تمام پچاس ریاستوں میں مسلح مظاہروں کی اپیل کے بعد امریکہ کے موجودہ صدر کے حامیوں نے ریاست اوہائی سے مظاہروں کا آغاز کردیا ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے نے اپنے ٹوئٹ میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سٹی پولیس کو واشنگٹن ڈی سی میں کانگریس کی عمارت کے قریب واقع ایک اہم چوارہے سے لاوارث سوٹ کیس ملا ہے۔

اس سے پہلے واشنگٹن پولیس نے ایک شخص کو پچاس کارتوسوں کے ہمراہ گرفتار کیا تھا اور الزام عائد کیا کہ یہ شخص جعلی دعوت نامے کے ذریعے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی نیت سے کسی دوسری ریاست سے یہاں پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button