دنیا

چین سے مقابلے کیلئے امریکہ بھارت کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، امریکی دستاویز

شیعیت نیوز: امریکی مشیر قومی سلامتی کے دفتر سے سامنے آنے والی ایک دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکہ جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں چین کا مقابلہ کرنے کیلئے بھارت کو دفاعی اور معاشی طور پر مضبوط بنانے کی کوششیں کررہا ہے، جس کے پاکستان کی سلامتی پر بھی دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

جنوبی بحرالکاہل فریم ورک کے حوالے سے 10 صفحات پر مشتمل اس دستاویز میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کس طرح 2030ء تک چین کو دنیا کی نمبر 1 معیشت بننے سے روکنا ہے۔ اس منصوبے کی منظوری فروری 2018ء میں ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی، اب دیکھنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسے جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں۔ دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں بھارت کو لیڈ رول دینے کیلئے امریکہ اپنے اتحادی ممالک کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : انصاراللہ کو دہشت گرد قرار دینے سے صرف یمنی عوام کی سختیوں میں اضافہ ہو گا، جیک سالیون

خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ امریکہ بھارت کو خطے میں اپنا سب سے بڑا دفاعی شراکت دار بنائے گا۔ اسے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت دلانے کی بھی کوشش کی جائیگی۔ بھارت کی فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی سطح پر ہرطرح کی حمایت کی جائیگی۔

چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انشیوٹو منصوبے کے حوالے سے چین کی طرف سے شروع کی گئی انفرمیشن مہم اور بیانیہ کو غلط ثابت کرنے کیلئے پورا زور لگایا جائیگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبے کی بھی مخالفت کررہاہے۔ امریکہ کی یہ مہم چین کے ساتھ ساتھ پاکستان کیلئے بھی خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کی نئی لہر

سینٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکہ کا یہ منصوبہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرناک ہے لیکن امریکہ کے اندرونی خلفشار اور دنیا میں امریکہ کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے صدر بائیڈن کیلئے اس منصوبے پر عملدرآمد مشکل ہوگا۔

دوسری طرف پاکستانی عہدیدار بھارت اور امریکہ میں دفاعی اور معاشی تعاون کو پریشان قرار دیتے ہیں۔ ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی توازن خراب ہوگا۔

پاکستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کو امریکہ کے سامنے اٹھا رہے ہیں، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا امکان کم ہی ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کے مقابلے میں پاکستان کی تشویش پر کوئی توجہ دے گا۔

ایک دور تھا جب امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے معاملے میں توازن قائم رکھنا چاہتا تھا لیکن چین کی طاقت بڑھنے کے ساتھ ہی اس کا جھکاؤ اب پوری طرح بھارت کی طرف ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button