اہم ترین خبریںپاکستان

کوئٹہ کی ملحد سیاسی جماعت HDPکے رہنما ملعون زمان دہقان زادہ کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی

شیعیان حیدر کرار ؑ خصوصاً مومنین کوئٹہ میں اس واقعہ کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے ملعون زمان دہقان زادہ سے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرپرزوراحتجاج اور ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دیا ہے ۔

شیعیت نیوز: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی HDP کے رہنما زمان دہقان زادہ کی جانب سے جلسہ عام میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان اقدس میں بدترین گستاخی، ملت جعفریہ میں شدید غم وغصہ ، ایچ ڈی پی سے فوری معافی کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی مقامی ملحد سیاسی قوم پرست جماعت ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی HDP نے فرزند رسول ؐ ، حجت خداامام مہدی ؑ کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرکے اپنا مکروہ چہرہ ایک مرتبہ پھر بےنقاب کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ رضا حیدر رضوی کےخلاف کالعدم جماعت کی ایماء پر کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں، رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ صادق جعفری

ذرائع کے مطابق ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں منعقدہ عوامی جلسہ عام کے دوران HDP کے سینیئر رکن زمان دہقان زادہ نے ایران میں بہت عرصہ قبل ہزارہ قوم کے ساتھ پیش آنے والے چند واقعات کو بڑھاچڑھا کر پیش کیا، اس ملعون نے کہاکہ یہ ہے ولایت فقیہ، یہ ہے حکومت اسلامی، یہ ہے پیرو امام جعفر صادق، یہ ہیں امام زمانہ کے منتظرین جب منتظرین امام زمانہ تمھارے ساتھ یہ (ظلم) کر رہے ہیں تو وہ خود آکر تمہارے ساتھ کیا کرے گا ۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں کوئٹہ میں خانوادہ شہدائے مچھ ، شیعیان حیدر کرارؑ اور علماءواکابرین تشیع کے احتجاجی دھرنے اور اس کے کامیاب اختتام سے نالاں HDPقیادت نے اپنی خفت مٹانے کیلئے پہلے دھرنا منتظمین، علمائے کرام ، اکابرین ملت اور ایم ڈبلیوایم کی قیادت کے خلاف زہریلا پروپگینڈا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے شام میں داعش کو بٹ کوائن سے فنڈنگ ہوتی ہے، گرفتار تکفیری وہابی طالبعلم کا انکشاف

پہلے سوشل میڈیا پر HDPکے کارندوں نے دھرنے کے نتیجے میں خانوادہ شہداء کو حاصل ہونے والی عظیم کامیابیوں کو کم رنگ کرنے کیلئےجھوٹی اور من گھڑت افواہیں نشر کیں اور اب تمام حدودپار کرتے ہوئے فرزند علی ؑ وبتول ؑ منجی عالم بشریت حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کی جسارت کی ہے ۔

شیعیان حیدر کرار ؑ خصوصاً مومنین کوئٹہ میں اس واقعہ کے خلاف شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے ملعون زمان دہقان زادہ سے فوری طور پر معافی کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگرپرزوراحتجاج اور ایف آئی آر کے اندراج کا عندیہ دیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button