سعودی عرب

شکست خوردہ ٹرمپ کے عبرتناک انجام سے گھبرائے سعودی وزیر روس پہونچے

شیعیت نیوز: شکست خوردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ذلت آمیز شکست کے بعد تشویش میں مبتلا سعودی عرب نے پینترا بدلتے ہوئے اب روس کی جانب رجحان ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے۔

خطے میں امریکی مفادات کے نگراں اور واشنگٹن کے قریبی دوست ملک کی حیثیت سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے دورۂ روس کو آل سعود کی خارجہ پالیسی میں بڑی تبدیلی کا پیش خيمہ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحاد ٹرمپ کے انجام سے عبرت لے، ترجمان انصار اللہ

اطلاعات کے مطابق وائٹ ہاؤس سے ٹرمپ کی بے دخلی سے آل سعود میں خاصی تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے کہ جسے دور کرنے کے لئے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان روس پہونچے ہیں۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ماسکو میں روسی وزیرخارجہ سرگئی لاورف سے ملاقات کی، جس میں دونوں عہدے داروں نے تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ملت شام ہرگز اپنے دشمنوں کو ان کے عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دے گی، شامی وزارت خارجہ

ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ہم روس سے شراکت داری کو دونوں ممالک کے مفاد میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان کے آیندہ دوروں اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ہزارہ کمیونٹی کے معصوم افراد کاجس بے دردی سے قتل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، پی پی پی رہنمافیصل کریم کنڈی کی علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو

خیال رہے کہ سعودی عرب امریکہ اور بالخصوص ٹرمپ انتظامیہ کا اہم اور بنیادی اتحادی سمجھا جاتا ہے اور شکست خوردہ ٹرمپ کے آخری ایام میں امریکی کا بڑا حریف سمجھے جانے والے روس کی جانب آل سعود کے رجحان سے اسکی تشویش عیاں ہو چلی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button