ہزارہ کمیونٹی کے معصوم افراد کاجس بے دردی سے قتل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی، پی پی پی رہنمافیصل کریم کنڈی کی علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو

14 جنوری, 2021 14:15

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے اپنے وفد کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سانحہ مچھ پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور عراق کی عدالتیں ہی شہید سلیمانی کے قتل کے خلاف مقدمے چلانے کا تعاقب کر رہی ہیں

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے، پیپلزپارٹی کے وفد نے کہا کہ ہزارہ کمیونٹی کے معصوم افراد کاجس بے دردی سے قتل کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ذمہ دار عناصر کو عبرتناک انجام سے دوچار کر کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔دہشت گردی کے عفریت نے اس ملک سے ایسی قیمتی شخصیات چھینی ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہ تھا۔ ہماری رہنما محترمہ بے نظیر بھٹو کو بھی اسی دہشت گردی کے نتیجے میں جان سے ہاتھ دھونے پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ہیڈ آفسز دبئی سے ریاض منتقل کرنے کی پیشکش

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دہشت گرد قومی سلامتی اور استحکام کے دشمن ہیں۔جب تک وطن عزیز کو ان کے غلیظ وجود سے پاک نہیں کیا جاتا تب تک ملک کا کوئی بھی شہری محفوظ نہیں۔انہوں نے قومی سلامتی کے ذمہ دار اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ مچھ میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے ان ٹھکانوں کو تباہ کیا جائے جنہیں دہشتگردوں نے اپنی محفوظ پناہ گاہ سمجھ رکھا ہے۔

4:22 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top