سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی سیالکوٹ سے داعشی دہشتگرد عمر گرفتار
شیعیت نیوز: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی سیالکوٹ میں کامیاب کاروائی ، سعودی نواز عالمی وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کا خطرناک دہشت گرد محمد عمر گرفتار۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان شہیدوں کا خون تمہارادامن نہیں چھوڑے گا ،باضمیر سیاستدان ندیم افضل چن اپنےعہدے سے مستعفی
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے سیالکوٹ سے کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والا دہشتگرد گرفتار کرلیا،دہشتگرد کا نام محمد عمر ہے،سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشتگرد سے داعش کا لٹریچر بھی برآمدہوا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل باجوہ کی شہدائے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات،انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگرد عمر کو چوہدری ٹاؤن سیالکوٹ سے مصدقہ ذرائع کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔پولیس اسٹیشن سی ٹی ڈی میں ایف آئی آر کے بعد دہشتگرد سے تفتیش جاری۔







