مشرق وسطی

تیونسی پائلٹ کی تل ابیب جانے سے انکار پر نوکری سے چھٹی

شیعیت نیوز: تیونسی پائلٹ نے اپنی جاب کو داؤ پر لگا کر اسرائیل کے لئے اڑان بھرنے سے انکار کر دیا۔

میڈيا رپورٹوں کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ہوائی کمپنی امارات ائیر کے لئے کام کرنے والے ایک تیونسی پائلٹ کے تل ابیب کے لئے ٹیک آف کرنے سے انکار کے بعد اُسے ملازمت سے معطل کردیا گيا ہے۔

’’ الشارع المغربی‘‘” نیوز کے مطابق اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ تل ابیب جانے سے انکار کرنے والے امارات ائیر کے پائلٹ کو معطل کئے جانے کے بعد اسے حکم عدولی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

مذکورہ پائلٹ کا کہنا ہے کہ وہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی تحقیق کرنے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے گزشتہ سال ستمبر کے وسط میں خودساختہ اسرائيلی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرلئے تھے، جس کے بعد سوڈان اور مراکش نے بھی غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو معمول لانے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد سے ان ممالک نے غاصب صیہونی ٹولے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ اور علانیہ طور پر دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانا شروع کر دیا ہے تاہم متحدہ عرب امارات اس کام کو دوسروں کی بنسبت خاص جوش و ولولے کے ساتھ انجام دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی کھدائیاں ،عالمی برادری سے مداخلت کی اپیل

دوسری جانب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلاء میں منظور کیے جانے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اعلامیے کی روشنی میں منگل کے روز مصر نے قطری ائر لائن کو مصر آنے کی اجازت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ادھر قاہرہ میں ’العربیہ‘ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگلے چند دنوں کے دوران قطر اور مصر کے سفارتی اور سکیورٹی حکام کا اجلاس ہونے جا رہا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق آنے والے چند ہفتوں کے دوران قطر، مصر میں متعدد اقتصادی مںصوبے شروع کرنے جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ ان اقتصادی منصوبوں میں سرفہرست ’’دیار کمپنی‘‘ کو مصر میں ’’سیٹی جیٹ‘‘ تعمیراتی منصوبہ مکمل کرنے کی منظوری شامل ہے۔

مصر کے حالیہ اعلان کے بعد قطر سے آنے والی پروازوں کو مصر کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ دونوں ممالک کی قومی ایئر لائنز اپنے اپنے فلائٹ شیڈول منظوری کے لیے متعلقہ اداروں کو جمع کروائیں گی۔

قاہرہ کی وزارت ہوا بازی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی بحالی کے بعد تجارتی سامان کی آمد ورفت کا بھی آغاز ہو جائے گا۔

مصر اور اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے کے الزام کی بنیاد پر قطر کے ساتھ تجارت پر عارضی پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button