ایران

جنرل سلیمانی اپنی شہادت سے پہلے دسیوں بار دشمن سے انتقام لے چکے تھے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی اپنی شہادت سے پہلے ہی دسیوں بار دشمن سے انتقام لے چکے تھے اور دشمن سے انتقام لینے میں وہ ایک ناقابل کنٹرول شخصیت تھے۔

جنرل حسین سلامی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے اختتامی پروگرام میں کہا کہ شہید سلیمانی دشمن کے لیے قابل برداشت نہیں رہ گئے تھے کیونکہ دشمن کو شکست دینے میں کوئی بھی چیز انھیں کنٹرول نہیں کر سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید فخری زادہ کے خون کا انتقام یقینی ہے، سربراہ جنرل باقری

انھوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی نے ایک وسیع طاقت تشکیل دی تھی اور اس کے ذریعے عالم اسلام کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا تھا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ جنرل سلیمانی، ان کے اثرات اور ان کے دوستوں نے کبھی بھی عالم اسلام پر تسلط حاصل کرنے کی دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کا فن شہید سلیمانی بخوبی جانتے تھے اور ان کی تدبیروں سے آج عالم اسلام طاقتور ہے اور بڑی طاقتوں کو شکست دے رہا ہے۔ آج دشمن کو خطے کی سیاست کے مرکز سے ہٹا کر کنارے کر دیا گيا ہے اور یہ بہت اہم بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ ناصرمکارم شیرازی کےحکم پر شہدائے کوئٹہ کی نمازجنازہ ادا، تدفین کا عمل مکمل

دوسری جانب سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک ایرانی عوام کی اسلامی جمہوری نظام انس و محبت اور لگاو کو برداشت نہیں کر سکتے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے چیئرمین سید کمال خرازی نے جوہری معاہدے کے موضوع پرتین یورپی ممالک کی زیادہ طلبی کے بارے میں کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا لیکن اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور اس حوالے سے ان کی سازشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سید کمال خرازی نے کہا کہ ایران اور یورپی ممالک کے مابین تعلقات کے فروغ کیلئے بہت سے اقدامات اٹھائے گئے تاہم اس میں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک نے ماضی میں بھی ایران میں سرمایہ کاری کرنے، اقتصادی امور میں شراکت داری اور پروجیکٹوں کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اس لئے کہ ایران اور یورپ کے مابین اختلافات بنیادی تھے جو ایران میں آزادی پسند سوچ و نظریہ کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button