دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بند کر دیئے گئے

شیعیت نیوز:صدارتی انتخابات اور اسکے بعد رونما ہونے والے واقعات میں بری طرح شکست سے روبرو ہونے والے امریکی صدر ٹرمپ کو ایک اور جھٹکا اُس وقت لگا جب ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے سسپینڈ کر دیا گیا۔

ارنا نیوز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئیٹر نے امریکہ کے پینتالیسویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ہمیشہ کے لئے سسپینڈ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ شمالی کوریا کا سب سے بڑا دشمن ہے، کم جونگ اون

جمعے کی شام ٹوئیٹر نے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی کے مزید فروغ کے خدشات کے پیش نظر امریکی صدر کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے سسپینڈ کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر کے ٹوئیٹر پیچ کو دنیا بھر میں اٹھاسی میلین لوگ فالو کیا کرتے تھے۔ اس سے قبل بھی ٹوئیٹر بارہا ڈونلڈ ٹرمپ کے کئی ٹوئیٹس کو انکی صحت کی عدم تائید کی بنا پر مارک بھی کر چکا تھا۔ ٹوئیٹر نے ڈونلڈ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا یہی رویہ رہا تو ان کے اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آج ٹرمپ کی مجرمانہ حقیقت، خود امریکی عوام کے سامنے آ گئی، حسن نصر اللہ

اس سے قبل فیس بک اور انسٹاگرام نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنے کی خبر دی تھی۔

گزشتہ چار برسوں کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سرکاری اور رائج سسٹم سے ہٹ کر ٹوئیٹر کو زیادہ استعمال کرتے رہے ہیں اور حتیٰ وہ افراد کو معزول و منصوب کرنے کے لئے بھی ٹوئیٹر ہی کا سہارا لیا کرتے تھے اور ٹوئیٹر بازی ان کا ایک من پسند مشغلہ سمجھا جاتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button