اہم ترین خبریںلبنان

آج ٹرمپ کی مجرمانہ حقیقت، خود امریکی عوام کے سامنے آ گئی، حسن نصر اللہ

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکی کانگریس پر حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم امریکہ کا جو منظر دیکھ رہے ہیں وہ عام طور پر امریکیوں کی جانب سے ديگر ملکوں میں دکھایا جاتا تھا تاکہ کسی نظام کو گرایا جا سکے لیکن آج ٹرمپ نے یہی طریقۂ کار خود اپنے ملک کے لیے اختیار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچھ، کوئٹہ دھرنے کے خلاف علی زیدی، زلفی بخاری اور احمد لدھیانوی ایک ہوگئے

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے جمعے کی رات خطے اور دنیا کے حالات کے بارے میں اپنی تقریر میں کہا کہ آج ٹرمپ کی مجرمانہ حقیقت، خود امریکی عوام کے سامنے آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں عوامی اجتماع امریکہ کی شکست کا مظہر ہے ، آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای

انھوں نے کہا کہ کانگریس میں جو واقعات پیش آئے ہیں وہ خطرناک ہیں اور امریکہ کے اتحادی اس کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران طاقتور ملک ہے اور خود فیصلہ کرے گا کہ کب اور کیسے انتقام لینا ہے، سید نصراللہ

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سن دو ہزار پانچ سے لبنان پر امریکہ اور دنیا کی توجہ کا مرکز استقامتی تحریک کا اسلحہ ہے، کہا کہ اگر آج ہم لبنان پر عالمی توجہ کے شاہد ہیں تو اس کی وجہ استقامت اور استقامتی تحریک کے ہتھیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: الرصافہ عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ اگر لبنان اور اس کے عوام، امریکہ یا یورپ کے لیے اہم ہوتے تو ہم لبنانی قوم کے خلاف اتنی معاندانہ پالیسیوں کا مشاہدہ نہ کرتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button