سابق فلسطینی میئر صیہونی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی

09 جنوری, 2021 08:53

شیعیت نیوز: فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر ام الفحم کےسابق فلسطینی میئر اور بلدیہ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر سلیمانی اغباریہ نامعلوم صیہونی شرپسندوں کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز ام الفحم کی عین النبی کالونی میں پیش آیا جب نامعلوم صیہونی شرپسندوںنے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

خیال رہے کہ 63 سالہ فلسطینی میئر ڈاکٹر اغباریہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسرائیل کے ھعیک اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ زخمی ڈاکٹر اغباریہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انتہا پسند یہودی فلسطین میں تاریخی مسجد موسیٰ میں داخل ہوگئے، مسجد کی بے حرمتی

دوسری جانب رام اللہ میں پرامن فلسطینیوں پر صیہونی دہشت گرد فوجیوں کے حملے میں درجنوں فلسطینی زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

فلسطینی انفارمیشن مرکز کی رپورٹ کے مطابق کل غرب اردن کے المغیر علاقے میں صیہونی فوجیوں نے مظلوم اور نہتے فلسطینیوں پر حملہ کیا، آنسوگیس کے گولے داغے اور پھر ربر کی گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں 6 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے 8 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

غاصب صیہونی ٹولے کے باوردی دہشت گردوں نے جنوبی جنین کے قباطیہ ٹاون اور جنوبی بیت لحم میں واقع پناہ گزیں کمیپ میں بھی فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجی فلسطینیوں پر آئے دن حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کے گھروں اور مقدس مقامات کو منہدم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو علاقے سے بے دخل کرکے صیہونی بستیاں تعمیر کررہے ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت نئی بستیوں کی تعمیر کے ذریعے علاقے میں آبادی کا نتاسب اپنے حق میں تبدیل اور غاصبانہ قبضے کو مضبوط بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

فلسطینی نیوز ایجنسی وفا کے مطابق انیس سو اڑتالیس میں سرزمین فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے سے لیکر دو ہزار بیس کے اختتام تک ایک لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے گیارہ ہزار دوسری تحریک انتفاضہ کے بعد شہید ہوئے ہیں۔

6:48 شام مارچ 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔