مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی ریاست کے قیام کے بعد ایک لاکھ فلسطینی شہید ہوچکے

شیعیت نیوز: فلسطین میں 7 جنوری 2021ء کو ’’یوم شہدا فلسطین‘‘ منایا گیا۔ یہ دن سنہ 1969ء کے بعد سے مسلسل منایا جا رہا ہے۔ دوسری طرف اس دن کے موقعہ پر جاری کردہ ایک رپورٹ ‌میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں قیام اسرائیل کے بعد اب تک ایک لاکھ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 1948ء کے بعد سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں ایک لاکھ فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔ ان میں سے 11 ہزار فلسطینیوں کو انتفاضہ الاقصیٰ کے دوران سنہ 2000ء سے 2005ء کے دوران شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی رہنما الشیخ عمر البرغوثی کئی ماہ بعد اسرائیلی قید سے رہا، قیدیوں پر شیلنگ

رپورٹ کے مطابق سنہ 2014ء فلسطینی تاریخ میں ایک خونی سال ہے۔ اس سال 2240 فلسطینیوں ‌کو شہید کیا گیا۔ ان میں سے 2181 غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران شہید کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق سنہ 2019ء کےدوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 151 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچھ، کوئٹہ دھرنے کے خلاف علی زیدی، زلفی بخاری اور احمد لدھیانوی ایک ہوگئے

سنہ 2020ء کے دوران 48 فلسطینی صیہونی زندانوں کی بھینٹ چڑھے۔ سال 2021ء کے پہلے ہفتے میں الخلیل میں ایک نہتے فلسطینی کو گولیاں ‌مار کر شہید کیا گیا۔

سال 1948ء کے "یوم النکبۃ” سے لے کر سال 2020ء تک غاصب صیہونیوں کے ہاتھوں ایک لاکھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے صرف 11 ہزار کا تعلق سال 2000ء تا 2005ء تک جاری رہنے والے دوسرے انتفاضہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے گذشتہ سال 13 فلسطینی شہریوں کے اجساد خاکی فلسطینی حکومت کو تحویل نہیں دیئے تھے جبکہ غاصب صیہونی حکومت کے پاس شہید ہونے والے فلسطینیوں کے کل 73 جنازے موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button