اہم ترین خبریںپاکستان

خانوادہ شہداء کی توہین،عمران خان کے پرانے ساتھی فردوس شمیم نقوی عہدے سے مستعفیٰ

عمران خان نے مزید کہاکہ ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ اس طرح وزیر اعظم کو بلیک میل کیاجائے ، یہ شرط کیوں عائد کی جارہی ہے یہ کہ وزیر اعظم تدفین سے پہلے ملنے آئے ؟ میں ایک مرتبہ پھر آپ سے کہتا ہوں کہ آپ آج تدفین کریں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔

شیعیت نیوز: وزیر اعظم عمران خان کے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کوبلیک میلر قرار دینے کے توہین آمیز بیان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینئر بانی رکن اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ میں کوئٹہ جانے کیلئے تیار ہوں لیکن پہلے ورثاء جنازوں کو دفن کردیں مجھے تدفین سے پہلے کوئٹہ بلانا سمجھ سے بالا تر ہے ۔ حکومت نے مظاہرین کی تمام ڈیمانڈز تسلیم کرلی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگو؛ سکیورٹی اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا تکفیری دہشت گردگروہ گرفتار

انا پرست ، ضدی اور خودپسند وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ ہم نے دھرنا مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیئے ہیں، اس کے باوجود وزیر اعظم کی کوئٹہ آمد کا مطالبہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ مظاہرین ابھی لاشیں دفن کردیں میں فوری کوئٹہ پہنچ کر لواحقین سے ملاقات کروں گا۔جب تک جنازے دفن نہیں ہوں گے میں کوئٹہ نہیں آؤں گا۔

عمران خان نے مزید کہاکہ ایسا دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا کہ اس طرح وزیر اعظم کو بلیک میل کیاجائے ، یہ شرط کیوں عائد کی جارہی ہے یہ کہ وزیر اعظم تدفین سے پہلے ملنے آئے ؟ میں ایک مرتبہ پھر آپ سے کہتا ہوں کہ آپ آج تدفین کریں میں آج ہی کوئٹہ پہنچ جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ترین رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نےاپنےہی قائد عمران خان کے افسوس ناک اور قابل مذمت توہین آمیز بیان پر اپنی قوم کے ساتھ وفاداری کا ثبوت اور حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button