اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہنگو؛ سکیورٹی اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنیوالا تکفیری دہشت گردگروہ گرفتار

تفتیش کے بعد ملزمان کی فراہم کردہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو بھاری اسلحے اور فوجی وردیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

شیعیت نیوز: ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے حساس ادارے کے اہلکاروں کے روپ میں ٹارگٹ کلنگ کرنے والے سعودی نوازتکفیری وہابی گروہ کے سرغنہ سمیت 6افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ،بارود اور فوجی وردیاں برآمد کرلیں ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے بلند خیل میں سیکورٹی فورسسز کو اطلاع ملی کہ آصف شاہ نامی قبائلی رہنما کو وردی میں ملبوس چند افراد نے قتل کر دیا۔اطلاع ملتے ہی ایف۔سی نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی زیدی اور زلفی بخاری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں 

رات کے اندھیرے میں ایک طویل اپریشن کیبعد دو ملزمان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر دیا۔ تفتیش کے بعد ملزمان کی فراہم کردہ معلومات پر کاروائی کرتے ہوئے مزید 4 افراد کو بھاری اسلحے اور فوجی وردیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔

یاد رہے کہ قبائلی رہنما آصف شاہ کے قتل کی ذمہ داری ٹی۔ٹی۔پی نے قبول کی ہے اور ان ملزمان کا تعلق بھی کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی۔ٹی۔پی) سے ہے جو حساس اہلکاروں کا روپ دھار کر ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دہشتگردی کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

واضح رہے کہ دو روز قبل ہنگو کے علاقے میں ہی پشاور سے پاراچنار جانے والی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک شیعہ خاتون شہید جبکہ 4 مرد شدید زخمی ہوئے تھے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button