علی زیدی اور زلفی بخاری کے ہوتے ہوئے عمران خان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں 

08 جنوری, 2021 10:31

شیعیت نیوز: سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے 11 بے گناہ شیعہ ہزارہ کان کنوں کے اہل خانہ گذشتہ 6روز سے مغربی بائی پاس کوئٹہ پر اپنے پیاروں کے جنازوں کے ہمراہ خون جمادینے والی سردی میں کھلی آسمان تلے بیٹھے وزیر اعظم عمران خان کی راہ تک رہے ہیں لیکن عمران خان کو کوئٹہ نہ آنے کا مشورہ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ خود ان ہی کی جماعت کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزراء علی حیدر زیدی اور زلفی بخاری ہیں جنہوں نے عمران خان صاحب کو آج 22 کروڑ عوام کے سامنا رسواکروادیا اور انہیں کہیں منہ دکھانےکےقابل نہیں چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق خانوادہ شہدائے کوئٹہ کے اہل خانہ کے واحد بنیادی مطالبے یعنیٰ وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد کو منفی انداز میں نشر کیا گیا ۔ ان کی آمد کے مطالبے کو بلیک میلنگ قرار دیا گیا۔ اے آروائی ، سماء اور دیگر نجی نیوز چینلز پر دھرنوں کے خلاف منفی رپورٹنگ کروائی گئیں ،شیعہ علماءواکابرین کے خلاف زہریلاپروپگینڈا کیا گیا، پاکستان کے عام عوام کو دھرنوں کے خلاف اکسایا گیا۔ کوئٹہ دھرنے کے خاتمے کی جھوٹی خبریں نشرکروائی گئیں سب سے بڑھ کر وزیر اعظم عمران خان کو کوئٹہ جا نے سے روکا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: انا پرست وزیر اعظم عمران خان نے خانوادہ شہدائے کوئٹہ کو بلیک میلر قرار دے دیا

واضح رہے کہ یہ سارے کام مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام یا کسی پی ڈی ایم نےنہیں بلکہ خود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزراء علی حیدر زیدی اور زلفی بخاری نے انجام دیئے اور وزیر اعظم عمران خان کو ایک بند گلی میں لا کھڑا کردیا۔ بحیثیت وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی آئینی، قانونی، شرعی ذمہ داری تھی کہ وہ سانحہ کے فوری بعد کوئٹہ جاتے اور وارثان شہداء کے زخموں پر مرہم رکھتے لیکن ان کے دوست نمادشمنوں نے انہیں ایسا نہیں کرنے دیا اور اس کا جہاں عمران خان کو اخلاقی نقصان پہنچاوہیں انہیں اس کا سیاسی نقصان بھی اٹھانا پڑا اور کے خلاف محاذ آرا ء پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت موقع پاتے ہی کوئٹہ پہنچی اور عمران خان کو آئینہ دکھایا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی رہنما الشیخ عمر البرغوثی کئی ماہ بعد اسرائیلی قید سے رہا، قیدیوں پر شیلنگ

ڈھٹائی کی حد یہ ہے کہ علی زیدی اور زلفی بخاری نے پہلے خانوادہ شہداء کو اپنے سید ہونے کے واسطے دیئے اور دھرنا ختم کرنے کیلئے منتیں کی جب خانوادہ شہداء نے ان پر بھروسہ کرنے کے بجائے وزیر اعظم پر بھروسے کا اعلان کیا تو ان دونوں نے سوشل میڈیا پر بھی ملت جعفریہ کے خلاف زہر افشانی شروع کردی ۔ اس پوری صورت حال نے یہ بات واضح کردی کہ عمران خان کو علی زیدی اور زلفی بخاری جیسے دوستوں کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں ان کی شخصیت ، عزت، سیاست اور وقار کو تباہ کرنے کا کام عمران خان کے ان دو ساتھیوں نے بخوبی انجام دیا ہے ۔

غالب نے عمران خان کے ان نادان دوستوں کے لیئے کیا خوب کہا تھا کہ !

یہ فتنہ آدمی کی خانہ ویرانی کو کیا کم ہے

ہوئے تم دوست جس کے دشمن اس کا آسماں کیوں ہو

4:11 شام مارچ 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔