اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج نے فلسطینی نوجوان کو بے دردی کے ساتھ شہید کر دیا

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری کو غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان نے فوجیوں کی فائرنگ سے قبل ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غرب اردن میں بیت لحم کے مقام پر عاھد عبدالرحمان اخلیل کو بے دردی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کیا۔ اخلیل کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام تک کی مہلت دیتے ہیں ورنہ پورا ملک جام ہوجائے گا، علامہ شہنشاہ نقوی کا عمران خان کو پیغام

مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہید فلسطینی عاھد اخلیل کے اہل خانہ کو عتصیون حراستی مرکز میں تفتیش کے لیے طلب کیا ہے۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی نوجوان کو یہودی آباد کاروں اور فوجیوں پرچاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کے بعد گولیاں مار گئیں۔ تاہم اسرائیلی فوج حسب معمول فلسطینی نوجوان پر چاقو سے حملے کا الزام ثابت نہیں کرسکی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہری کو یہودی آباد کاروں پر حملے ناکام کوشش کے دوران گولیاں مار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سانحہ مچھ کی مذمت

دوسری طرف اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ رات اور بدھ کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران متعدد فلسطینی شہری اغوا کر لیے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوجیوں نے رام اللہ کے شمال میں دیر نظام گاؤں پر ہلہ بولا اور 18 سالہ محمد یحییٰ کواسکے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد گرفتار کر لیا۔

نابلس میں اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے مختلف علاقوں پر ہلہ بولا اور دو شہریوں کو گرفتار کر لیا جنکی شناخت محمد طبنجا اور نمر استیتیا کے ناموں سے ہوئی۔

الخلیل میں بیت کحیل اور دیر سامیت کے قصبوں میں اسرائیلی فو کی مہم کے دوران دو شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

طولکرم میں ، وائل ربيعۃ نامی ایک نوجوان کو دير الغصون قصبے میں اس کے گھر سے اغوا کرلیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے دیگر علاقوں پر بھی حملہ کیا ، جن کی کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button