اہم ترین خبریںپاکستان
سانحہ مچھ بلوچستان، ایک گھر میں 5 جنازے آتے ہی کہرام مچ گیا

شیعیت نیوز : سانحہ مچھ بلوچستان میں ایک ہی گھر سے 5 جنازے اٹھنے پر کہرام مچ گیا۔
سانحہ مچھ میں شہید ہونے والے 11 شیعہ ہزارہ افراد میں سے 5 کا تعلق ایک ہی گھر سے ہے۔ قیامت خیز خبر آتے ہی اہلخانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ گئے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ دھرنا، مظاہرین کے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہوگا، علامہ راجہ ناصر عباس
مغربی بائی پاس کوئٹہ پر ہونے والے دھرنے میں موجود غم سے نڈھال ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے خاندان سے پانچ افراد شہید ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے افراد میں خاتون کا ایک 16سالہ لڑکا اور اس کے 4 دیگر رشتہ دار شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز داعشی دہشتگردوں نے مچھ کے علاقے میں 11 شیعہ کان کنو ں کو اغوا کرکے بے دردی سے شہید کردیا تھا۔