شہدائے مچھ کی قاتل داعش کو پاکستان میں افرادی قوت سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی نے مہیا کی ہے، علامہ امین شہیدی

04 جنوری, 2021 11:44

شیعیت نیوز: امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مچھ کے مظلوموں کے خون کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے اور داعش کو بنانےکی ذمہ داری پہلے ہی امریکہ قبول کرچکا ہے، داعش کو پاکستان میں افرادی قوت سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی نے مہیا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست مچھ کے مقتولین کےسفاک قاتلوں کو جلد ڈھونڈ نکالے گی اور بے نقاب کرکے قرار واقعی سزا دے گی، صدر مملکت

انہوں نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی دونوں کی تشکیل سابق فوجی ڈکٹیٹر ضیاءالحق کے دور میں ہوئی اور بعد میں آنیوالے جمہوری حکومتوں کے ادوار میں ان دونوں گروہوں کو ریاستی سرپرستی حاصل رہی۔ واضح رہے کہ مچھ میں شیعہ ہزارہ کان کنوں کی شہادتوں پر احتجاج کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

9:38 شام مارچ 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔