عراق

عراق: بغداد کے التحریر اسکوائر پر شہدائے استقامت کی پہلی برسی

شیعیت نیوز: عراق کے دارالحکومت بغداد کے التحریر اسکوائر پر شہدائے استقامت شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی پہلی برسی کا مرکزی پروگرام شروع ہوا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

التحریر اسکوائر پر ہونے والا یہ عظیم الشان اجتماع ، شہادت اور حاکمیت کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا اور اس میں شریک لوگ بڑے پرجوش انداز میں شہیدوں کے راستے پر گامزن رہنے اور عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے نعرے لگا ئے۔

شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت کی جانب عراقیوں کی آمد کا سلسلہ سینچرکی رات سے شروع ہوگیا تھا اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ گاڑیوں اور دوسرے ٹرانسپورٹ ذرائع سے بغداد پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : بغداد میں امریکی سفارت خانہ سازشوں اور قتل و غارت گری کا مرکز ہے، بیٹی منار جمال

بغداد کے التحریر اسکوائر میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان عوامی اجتماع میں احتجاجی مظاہرین نے پلے کارڈز، بینرز اور شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابومہدی المہندس، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں جبکہ وہ اسلامی مزاحمتی محاذ کو منزل مقصود تک پہنچانے کے حوالے سے شہید کمانڈرز کے لہو کے ساتھ عہد کرتے ہوئے ’’شہادت و حاکمیت‘‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اس تقریب سے عراقی سرکاری افواج میں شامل عوامی مزاحمتی فورس حشد الشعبی کے چیئرمین فالح الفیاض اور ڈپٹی چیئرمین ہادی العامری نے بھی خطاب کیا۔

ادھر شہدائے استقامت کی برسی کی منتظمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کا انخلا اس عظیم الشان عوامی اجتماع کا بنیادی مطالبہ ہے۔

دوسری جانب ہزاروں عراقیوں نے بغداد ایئر پورٹ روڈ پر واقع شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی جائے شہادت پر بھی اجتماع منعقد کرکے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عراقی شہریوں نے شہدا کی جائے شہادت پر پھول نچھاور کیے اور ان کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر عراق کی عوامی رضاکار فورس کے چند ایک کمانڈروں نے خطاب بھی کیا اور شہیدوں کے خون کا انتقام لینے اور امریکی فوجیوں کو ملک سے باہر نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button