کوئٹہ، شہداء کے لواحقین نے عمران خان سے کوئٹہ دھرنے میں آنے کا مطالبہ کردیا

شیعیت نیوز : سخت سردی میں دو روز سے جاری کوئٹہ دھرنے میں موجود شہداء کے لواحقین نے وزیراعظم عمران خان سے کوئٹہ دھرنے میں آنے کا مطالبہ کردیا۔
کوئٹہ مغربی بائی پاس پر 11 شیعہ ہزارہ شہیدوں کی میتوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے، اہل خانہ اور شرکاء دھرنا نے وزیر اعظم عمران خان سے کوئٹہ دھرنے میںآنے کا مطالبہ کردیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ، 11 شیعہ ہزارہ شہیدوں کے اجساد کے ساتھ دھرنا دوسرے روز میں داخل
لواحقین کا کہنا ہے کہ عمران خان کوئٹہ میں شہداء کی میتوں کے ہمراہ گزشتہ روز سے جاری دھرنے میں آکر مطالبات پر عمل در آمد کی یقین دہانی کروائیں ۔
یاد رہے کہ گزشتہ صبح داعش کے دہشتگردوں نے 11 شیعہ ہزارہ کان کنوں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر ذبح کر کے شہید کردیا تھا جس کے بعد سے لواحقین سخت سردی کے موسم میں اپنے پیاروں کی میتوں کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن تاحال حکومت کی جانب سے کوئی شنوائی نہیں کی گئی۔