عراق

عراق، 2 امریکی فوجی لاجسٹک قافلے سڑک کنارے نصب بموں سے ٹکرا گئے

شیعیت نیوز: عراقی میں غیر قانونی طور پر موجود امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر بم حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج دارلحکومت بغداد سمیت ملک میں موجود امریکی فوج کے 2 لاجسٹک قافلے کو بم حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے جس سے متعدد امریکی گاڑیاں حساس فوجی سازوسامان سمیت تباہ ہو گئی ہیں۔

عراقی نیوز چینل الصابرین کے مطابق آج سہ پہر عراق کے جنوب میں واقع کویتی سرحد کے قریب واقع ’’جریشان‘‘ نامی گذرگاہ کے نزدیک پہلا امریکی فوجی قافلہ سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گیا جبکہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں : پوری فلسطینی قوم دفاع القدس کے لیے تمام وسائل مسخر کریں، حماس

صابرین کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین میں امریکی فوجیوں کے لاجسٹک قافلے کے راستے میں یہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تیسرا حملہ تھا اس کارروائی میں 3 بم سڑک کے کنارے نصب کئے گئے تھے۔ ہونے والے دھماکوں کے بعد امریکہ کی کئی فوجی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

اس رپورٹ کے مطابق عراق کی استقامتی محاذ اصحاب الکھف نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

علاوہ ازیں امریکی فوج کا دوسرا لاجسٹک قافلہ دارالحکومت بغداد کے جنوبی علاقے ’’الیوسفیہ‘‘ میں بم حملے کا شکار بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام: صوبے الحسکہ میں باوردی دہشت گرد امریکیوں کی فائرنگ سے 12 سالہ بچہ شہید

گزشتہ روز بھی امریکی دہشت گردوں کے 3 فوجی کانوائے کے راستوں میں دھماکے ہوئے تھے۔

عراق میں امریکی دہشت گردوں پر حملے روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں اور حالیہ ہفتوں کے دوران امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے کانوائے کے علاوہ امریکی سفارت خانے، فوجی اڈوں من جملہ التاجی اور البلد کو بارہا دھماکوں اور راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ عراق کی پارلیمنٹ نے پانچ جنوری دو ہزار بیس کو عراق سے امریکہ کے باوردی دہشت گردوں کے انخلا کی حمایت میں ایک بل کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ سفارتی مشن پر عراق میں موجود ایرانی سپاہ قدس کے سابق کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی، عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس و رفقاء کی پہلی برسی کے نزدیک عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر بم حملوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ روز ہی عراق کے مختلف صوبوں میں امریکی فوج کے 3 لاجسٹک قافلے بم حملوں کا نشانہ بنے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button