مشرق وسطی

شام: دہشت گرد گروہ داعش کا مسافر بس پر حملہ 28 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: شام کے خبری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے حملے میں 28 شامی باشندے جاں بحق ہو گئے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق دیرالزور کی شاہراہ پر دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کی دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں 28 شامی باشندے جاں بحق اور 8 دیگر زخمی ہوئے۔

داعش دہشتگردوں نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بس میں سوار 28 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے۔ ابھی تک اس خبر کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : مراکش: اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا فیصلہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج

اگرچہ شام میں دہشت گردوں کا اب کسی بھی علاقے پر قبضہ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود اس گروہ کے بعض عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور موقع ملنے پر وہ دہشت گردانہ حملہ کر تے ہیں تاہم شامی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں سے ان باقی ماندہ دہشت گردوں کا بھی صفایا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

دوسری طرف شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے میزائلوں کو نشانہ بنا کر فضا ہی میں تباہ کر دیا۔

صیہونی حکومت، اس سے پہلے بھی کئی بار دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی محاذ اور روس کی مدد سے خونخوار دہشت گردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button