پاکستان بھر میں جشنِ عید میلاد النبیؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

26 اگست, 2026 20:01

شیعیت نیوز : پاکستان بھر میں آج جشنِ عید میلاد النبی (ص) انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے اور فضا درود و سلام کی صداؤں سے گونج رہی ہے۔

کراچی میں گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی (ص) کے خوبصورت ماڈلز آویزاں ہیں۔ شہرِ قائد کا مرکزی جلوس شہید مسجد کھارادر سے برآمد ہو کر براستہ نیو میمن مسجد، گلزارِ حبیب مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : پمز ہسپتال آتشزدگی میں نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا ریاستی و انتظامی ناکامی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

لاہور میں بھی مساجد، سڑکوں اور سرکاری عمارتوں پر شاندار چراغاں کیا گیا ہے، جہاں مرکزی جلوس ریلوے اسٹیشن چوک سے برآمد ہوگا۔ اس پرمسرت موقع پر محافلِ میلاد کا بھرپور اہتمام کیا جا رہا ہے اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جا رہی ہیں۔

پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی محافلِ نعت اور میلاد کے جلوسوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کوئٹہ میں عاشقانِ رسول (ص) کا مرکزی اجتماع باچا خان چوک پر منعقد ہو رہا ہے، جہاں آقائے دو جہاں (ص) کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے جا رہے ہیں۔

9:13 شام اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔