آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے، خلیج فارس میں کوئی دشمن جنگی جہاز نہیں، جنرل حسین محبی

26 اگست, 2026 20:06

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان جنرل حسین محبی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران کے کنٹرول میں ہے اور اس وقت خلیج فارس میں دشمن کا کوئی جنگی جہاز موجود نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دشمن کے تمام جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے کم از کم 400 کلومیٹر دور جا چکے ہیں۔

جنرل محبی کا کہنا تھا کہ فوجی اور علاقائی اعتبار سے کوئی بھی بحری جہاز ایران کی اجازت اور سخت نگرانی کے بغیر اس اہم آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ عمان کے قریب واقع آبی گزرگاہ کا حصہ بھی مکمل طور پر ایران کے ہی کنٹرول میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نجف اشرف: آیت اللہ بشیر نجفی سے ایرانی وفد کی ملاقات، رہبرِ معظم کا خصوصی پیغام موصول

آبنائے ہرمز کے سیاسی اور اقتصادی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ خطہ ایران اور عمان کی مشترکہ ملکیت ہے۔ ایک ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے تھے، جن میں اس آبی گزرگاہ کے پانیوں اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کے حوالے سے باہمی اتفاقِ رائے طے پا گیا تھا۔

ترجمان سپاہ پاسداران نے امریکہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مفاہمتی عمل میں مسلسل رکاوٹیں ڈال کر تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کی شرائط تسلیم نہ کیں اور رکاوٹیں کھڑی کرنا بند نہ کیں، تو آبنائے ہرمز کو کسی بھی صورت نہیں کھولا جائے گا۔

9:13 شام اگست 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔