اہم ترین خبریںپاکستان

13جمادی الاول تا3جمادی الثانی،شہادت ِدخترِ رسولؐ حضرت فاطمہ زہراؑ کی مناسبت سے عزاداری کا آغاز

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلیٰ الہیٰ تعلیمات کی حامل بنیں

شیعیت نیوز: دنیا بھرکی طرح پاکستان کے گوشہ وکنار میں تیرہ جمادی الاول سے جو ایک روایت کے مطابق شہزادی کونین کی تاریخ شہادت ہے ایامِ شہادت فاطمیہ کی مجالس کا آغاز ہوجاتا ہے اور تین جمادی الثانی تک جو دیگر روایتوں کے مطابق شہزادی کونین کی دوسری تاریخ شہادت ہے یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ تاہم اس مرتبہ کورونا وائرس کے پھیلاو اور طبی اصولوں کی وجہ سے ایامِ شہادت فاطمیہ کی مجالس کو احتیاطی تدابیرکےساتھ منعقد کیا جارہا ہے۔

حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا بیس جمادی الثانی بعثت کے پانچویں سال مکہ مکرمہ میں اس دنیا میں تشریف لائیں اور سرکار دوعالم کی آغوش میں پرورش پائی اور اعلیٰ الہیٰ تعلیمات کی حامل بنیں۔ شہزادی کونین علوم الہیٰ کے سرچشمے سے سیراب ہوئی تھیں اور یوں آپ خداوند عالم کے مقربین میں سے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 28دسمبر2009سانحہ عاشورا کراچی، 11سال بیت گئے، درجنوں شیعہ سنی عزاداران حسینؑ کےقاتل تاحال آزاد

بعد رحلت رسول خداؐ امت محمدیؐ نے نبی کریم ؐ کی دختر پر مظالم کے پھاڑ توڑ ڈالے اور انہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک روایت کے مطابق تیرہ جمادی الاول گیارہ ہجری قمری اور ایک روایت کے مطابق تین جمادی الثانی گیارہ ہجری قمری کو صرف اٹھارہ سال کی عمرمیں آپ شہید ہوئیں۔

پیغمبراسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی لخت جگر، شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہرا (س) کے یوم شہادت کی مناسبت سے شیعیت نیوز نیٹ ورک اپنے تمام قارئین اور آپ کے تمام چاہنے والوں کی خدمت میں بادل مغموم تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button